|August 17, 2019
NEWS
تعمیر بیت ہمیں سلام ہسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے
حدیث حفظ مقابلہ جلد ہی آنے والے
جلد ہی طالب علم رائے ویک میں شرکت کرنے والے ہىں

نشر واشاعت

شعبۂ نشر واشاعت
جامعہ بیت السلام جس طرح یہاں زیرِتعلیم بچوں کی ذہنی تربیت اور کردار سازی کے لیے انہیں دینی اور عصری تعلیم سے آراستہ کررہا ہے ،اسی طرح دینِ اسلام کی مفید اور ضروری معلومات کو سہل اور دلچسپ انداز میں گھرگھر پہنچانے کے لیے ذرائع ابلاغ کا مؤثر استعمال بھی اس كے مقاصد مىں شامل ہے۔

اس سلسلے میں جامعہ کی خدمات کی تفصیل یہ ہے :

ماہنامہ فہمِ دین:

چناں چہ29 رمضان المبارک2010ءکو یہاں سے فہمِ دین کے نام سے ایک ماہنامہ رسالے کا آغاز ہوا۔ یہ رسالہ اگرچہ صرف 44صفحات پر مشتمل ہے ،لیکن اس میں زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرنے کے لیے چھ مستقل سلسلوں کو شروع کیا گیا ،جس میں تزکیۂ نفس کے لیے ’’اصلاحی سلسلے‘‘،حالاتِ حاضرہ سے واقفیت اور دینی،فکری اورادبی مضامین کے علاوہ شرعی اور طبی مسائل کے حل کے لیے’’مضامین‘‘،گھریلوں ناچاقیوں اور ساس بہو کے مسائل کو کہانی کہانی میں حل کرنے کے لیے ’’خواتینِ اسلام سے‘‘،بچوں کی اخلاقی تربیت کے لیے ’’باغیچۂ اطفال ‘‘،اصلاحی نظموں اور اخلاقی غزلوں کے لیے’’بزمِ ادب‘‘،دلچسپ علمی نکتوں ،ادبی شگوفوں اور مزاحیہ چٹکلوں کے لیے ’’گلدستہ‘‘کا سلسلہ شامل ہے۔

عربی سہ ماہی رسالہ مجلّۃ السّلام:

پاكستانى مدارس مىں گزشتہ چند برسوں سے عربى زبان كا ذوق و شوق خاصى تىزى سے پروان چڑھ رہا ہے اور اس بات كى شدىد ضرورت محسوس ہورہى تھى كہ دىنى طبقے كے عربى ذوق كی تسکین کے لیےاىك عربى رسالے كا اجرا كىا جائے، جس سے ان كى ذہنى و فكرى تربىت كے ساتھ ساتھ انہىں عربى ادب كے مختلف اصناف كا معىارى ذخىرہ بھى مل سكے۔ اس خلا كو پر كرنے كے واسطے شعبان المعظم ١٤٣٣ھ سے ’’مجلّة السّلام‘‘ كے نام سے اىك سہ ماہى رسالے كا اجرا كىا گىا، جس كے پہلے شمارے پر ہى (جو كہ خوبصورت ٹائٹل ، رنگین صفحات ، اعلى تزىىن اورعلمی وادبی مواد سے آراستہ ہے) علمى و ادبى حلقوں كى قد آور شخصىات نے بڑے حوصلہ افزا تاثرات كا اظہار فرمایا۔

’’صوت السلام‘‘’’دی اسٹوڈنٹ وائس‘‘اور’’ دین ودانش‘‘:

جامعہ کا شعبۂ نشر واشاعت اپنے قارئین کو اچھا علمی اور ادبی مواد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے افراد بھی تیار کرنے کی سعی کررہا ہے ،جو زمانے کے تقاضوں سے واقف اور امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجوں کامکمل ادراک رکھتے ہوں اور وہ سلیس زبان اور سادہ انداز میں دینِ حق کی صحیح ترجمانی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں ،چنانچہ جامعہ بیت السلام کے طلبائے کرام انگریزی زبان میں ’’The Student Voice ‘‘عربی میں ’’صوت السّلام‘‘ اور اردو میں ’’دین و دانش‘‘کے نام سے ماہانہ رسالے نکالتے ہیں جو علیحدہ علیحدہ بورڈزپر آویزاں کردیےجاتے ہیں، جسے طلبائے کرام کے علاوہ جامعہ میں آنے والے مہمانانِ گرامی بھی بڑے شوق سے پڑھتے ہیں ۔

بزمِ طلبہ:

جس طرح پرنٹ میڈیا کے ذریعے دین کی نشر واشاعت میں قلم کی قوت کا انکار نہیں کیا جاسکتا ،اسی طرح مسجد کے منبر ومحراب اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے اسلام کی حقانیت کو بیان کرنے کے لیے زبان کا درست اور بروقت استعمال بھی اتنا ہی ناگزیر ہے ،چنانچہ اس مقصد کے لیے جامعہ میں ہفتہ واری بزم کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں طلبہ تینوں زبانوں (اردو،انگریزی اور عربی) میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔